اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل و کرم سے بندوں کی ھدایت اور رہنمائ کے لیے جن پاک بندوں کو اپنا پیغام پہچانے کے لیے مبعوث فرمایا اور بھیجا ان کو نبی کہتے ھیں-
انبیاء کرام اللہ تعالیٰ کے خاص اور معصوم بندے ھوتے ھیں-انکی نگرانی اور تربیت اللہ تعالیٰ خود فرماتا ھے-یہ صغیرہ وکبیرہ گناھوں سے بالکل پاک ، عالی نسب ، عالی حسب ، انسا نیت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز ، انتہائ خوبصورت ، عبادت گزار ، ہر قسم کی برائ ، بے حیائ ، اور بے غیرتی کے کاموں سے دور رہنے والے ، کامل ترین عقل والے ہوتے ھیں-
انبیاء کرام کے مختلف درجے ھیں بعض کے رتبے بعض سے اعلیٰ ہیں اور سب اکمل و افضل رتبے میں سب سے برتر اور بالا ہمارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰﷺ ہیں اسلیے آپ کو سید الانبیاء کہا جاتا ھے
حدیث مبارکہ
" ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے آپ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نےفرمایا جبرئیل نے مجھے بتایا کہ میں نے زمین کے مشارق اور مغارب کو کھنگالا اور اس میں نے آپ سے افضل کسی کو نہیں دیکھا-اور کسی باپ کے بیٹے بنی ہاشم سے مجھے اعلیٰ نظر نہیں آۓ-"
حدیث مبارکہ
" رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا - اللہ تعالیٰ اولاد ابراھیم سے اسماعیل کو چنا- اولاد اسماعیل سے کنانہ کو چنا- اور بنی کنانہ سے قریش کو چنا اور قریش سے بنی ہاشم کو چنا اور بنی ہاشم سے مجھے چنا "
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔